1کروڑ 39لاکھ کے فراڈ،60لاکھ کی گاڑی خورد برد

1کروڑ 39لاکھ کے فراڈ،60لاکھ کی گاڑی خورد برد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین میں جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے سیال شریف کے۔۔۔

 محمد اسحاق سے علی رضا نے 1کروڑ روپے ،107جنوبی کے محمدا کرم سے محمد ریاض نے 8لاکھ روپے ،دھوری کے محسن سے محمد آزاد نے 5لاکھ روپے ،109شمالی کے رشید محمود سے محمد نوید نے 20لاکھ روپے ،جلہ بالا کے اختر عباس سے سجاد حسین نے 6لاکھ روپے ،دھوری کے عصمت اﷲ سے منظف علی نے ساٹھ لاکھ روپے کی گاڑی امانت میں خیانت کرتے ہوئے ہتھیا کر خرد برد کر لی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں