روس :غیر معمولی جسامت اور وزن رکھنے والی بلی
ماسکو(نیٹ نیوز) روس کے ایک ہسپتال میں غیر معمولی جسامت رکھنے والی ایسی بلی پائی گئی ہے جس کا وزن حیرت انگیز طور پر تقریباً 17 کلو گرام کے لگ بھگ ہے ۔
عمومی طور پر بلیوں کا اوسط وزن 2.7 کلو سے 4.5 کلو گرام تک ہی ہوتا ہے ، جبکہ مخلوط نسل کی بلیوں میں یہ وزن زیادہ سے زیادہ بھی بمشکل 12.5 کلوگرام تک ہی پہنچ پاتا ہے ۔ لیکن روس میں ملنے والی اس بلی کا وزن 17 کلو گرام کے لگ بھگ ہے ۔یہ غیر معمولی وزنی بلی روس کے شہر پرم کے ایک اسپتال میں پائی گئی تھی جسے جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروہ نے ایک ہفتہ قبل ریسکیو کیا تھا۔بلی کا نام کروشک رکھا گیا ہے جس کا روسی زبان میں مطلب حیرانی اور سرپرائز ہوتا ہے ۔ یہ نام بلی کے بہت زیادہ کھانے پینے کی عادت کو دیکھتے ہوئے رکھا گیا ہے ۔