بزرگ کے پتے سے 6ہزار سے زائد پتھر نکال لئے گئے

 بزرگ کے پتے سے 6ہزار سے زائد پتھر نکال لئے گئے

راجستھان(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کوٹا میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے 70 سالہ بزرگ کے پتے سے 6 ہزار 110 پتھر نکال لیے ۔

راجستھان کے ضلع بنڈی کے علاقے بادامپورہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ بزرگ کو گزشتہ ڈیڑھ سال معدے میں درد، گیس اور متلی جیسی شکایات تھیں ۔ڈاکٹر دنیش جندال نے بتایا کہ پتے کی معمول کی جسامت 7×4 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور جو بزرگ کے پتے کی جسامت تھی اس حالت میں آپریشن خطرناک ہوتا ہے ، انڈوبیگ کا استعمال کرتے ہوئے پتا نکال لیا گیا ہے اور عمل میں تقریباً 30 سے 40 منٹ کا وقت لگا، پتا نکالنے کے بعد کھول دیا گیا تو پتا چلا اتنے سارے پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ایک 45 سالہ مریض کے پتے سے 5 ہزار 70 پتھر نکالے تھے ، اسی طرح ایک اور 70 سالہ بزرگ کے پتے سے 8×4 سینٹی میٹر پتھر نکالا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں