ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی کا بطور پرستار ‘محبت بھرا جذباتی خط

ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی کا بطور پرستار ‘محبت بھرا جذباتی خط

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی نے بطور پرستار ‘محبت بھرا جذباتی خط’لکھ دیا، انسٹاگرام پر اپنی جذباتی پوسٹ میں ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ یہ 2 دن میرے لیے کافی دھندلے رہے۔

 ، میں سوچ رہی ہوں کہ میں کیا کہوں، کیا میں اپنی زندگی کے پسندیدہ ترین کرکٹر کو خراج تحسین پیش کروں؟ اپنے لائف پارٹنرکی حیثیت سے کچھ کہوں؟ یا پھر بطور ایک مداح لڑکی کے طور پر انہیں محبت بھرا خط لکھوں؟ میرے خیال میں یہ ان سب میں سے کچھ ہے ۔اپنے جذباتی پیغام میں مایہ ناز کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ مجھے وہ لمحات یاد آئے جب ہم خوشی میں روئے ، جب ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، سی ٹی فائنل کے بعد، ایم سی جی میں جیت کے بعد، سڈنی میں میچ ڈرا کرنے کے بعد، گابا میں فتح پر، ٹی20 میں واپسی پر اور وہ وقت یاد آتا ہے جب ہم ہمارے دل ٹوٹے ہوتے اور ہم خاموش بیٹھے رہتے تھے ۔انہوں نے لکھا کہ پیارے ایشون، تمہیں نہ جاننے سے لے کر، تمہارے ساتھ رہنے ، تمھیں دیکھنے ، تم سے سیکھنے تک کا سفر، یہ سب کچھ انتہائی مسرت انگیز ہے ۔ ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ اب جب کہ تمہارا شاندار عالمی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے تو میں تمہیں بس اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ سب کچھ اچھا ہے ، آئندہ سب کچھ اچھا ہونے والا ہے ، اب خود پر سے بوجھ کم کرنے اورزندگی کو اپنی شرائط پر جینے کا وقت ہے ۔پریتھی نے لکھا کہ اب اضافی کیلوریز کیلئے جگہ بنانے ، اپنے خاندان کے لیے وقت نکالنے ، کچھ بھی نہ کرنے کے لیے وقت نکالنے ، سارا دن میمز شیئر کرنے ، بولنگ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے ، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ہے ، بس اب یہ سب کرو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں