ڈاکو شہری سے سوا4لاکھ نقدی،سونے کی چین لوٹ کرفرار

ڈاکو شہری سے سوا4لاکھ نقدی،سونے کی چین لوٹ کرفرار

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔

بھٹی ہوٹل بائی پاس صدر پتوکی کے قریب ڈاکوؤں نے علی رضا سے 4لاکھ 25ہزار نقدی، گھڑی ، سونے کی چین ، پولیس تھانہ صدر کے علاقہ کھارا سے ڈاکو محمداقبال کے ملازم سے 6ہزار نقدی، 4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے 3 دنبے ، ایک بکرا ، نلکا سٹاپ راجہ جنگ کے نزدیک ڈاکوؤں نے محمدسمیر سے 40ہزار نقدی ،اوراڑہ راجہ جنگ کے نزدیک ڈاکوؤں نے محمدامجد شاہد سے 25ہزار نقدی ، موبائل فون ،نتھو کی قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے محمدزاہد سے 30ہزار نقدی ،موبائل فون ، چھینہ اُوتاڑ سے ڈاکوؤں نے محمدانس سے موٹرسائیکل ، گہلن ہٹھاڑ کے قریب ڈاکوؤں نے محمدنعیم سے 30ہزار نقدی ، 2موبائل فونز ، کوڑے سیال سے ڈاکوؤں نے محمدعمر سے 11ہزار نقدی،موبائل فون چھین لیا ،چوری کی وارداتوں میں تلونڈی سے شجاع کے زرعی رقبہ سے 3لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے سولر انورٹر وغیرہ ، سوڈیوال الہ آباد کے قریب زاہد عباس کے 2لاکھ روپے مالیت کے سولر انورٹر وغیرہ،ماڈل بازار سے کرامت علی کی موٹرسائیکل ،نیااڈاکھڈیاں سے محمدحنیف کی موٹرسائیکل ، لمبا کھولہ چونیاں سے خالد مقصود کی موٹرسائیکل ، سٹی چونیاں سے مدثر کی موٹرسائیکل، تلونڈی سے عبدالمنان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں