ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہورہی ،بتایا جائے ؟ پی ٹی بی اے

 ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہورہی ،بتایا جائے ؟ پی ٹی بی اے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین نوید قمر کو خط لکھ دیا۔

 خط کے متن میں کہا گیاہے کہ عوام سے وصول ہونے والے ٹیکس کی رقم کہاں اور کس طرح خرچ کی جارہی ہے بتایا جائے ؟ ۔ پاکستان ٹیکس بار نے خط میں مزید کہا ہے کہ درخواست آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت کی جارہی ہے ،قومی خزانے میں مسلسل کمی سے ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی مکمل نہیں ہو پارہا، پی ٹی بی اے کے مطابق حکومتی غیر ترقیاتی اخراجات اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے ، ٹیکس کی رقم صحیح انداز میں استعمال کی جائے اس کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،حکومتی اخراجات اور سرکاری دوروں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی ٹیکس دہندگان کمیٹی بنائی جائے ،ٹیکس دہندگان کمیٹی کی منظوری کے بغیر سرکاری وفود کے بیرونی دورے کا خرچہ جاری نہ کیاجائے ۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں مطالبات کے علاوہ تجویز دیتے ہوئے کہا کہ غیر ترقیاتی اور حکومتی اخراجات کیلئے بھی رقم کمیٹی کی منظوری سے جاری کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں