داتا دربار پولیس:اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق داتادربار پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے اوراسکی نمائش کرنے والے ملزم میاں آصف کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کو کہنا ہے کہ ملزم پابندی کے باوجودسرعام اسلحہ لیکرگھوم رہاتھا ،اس کے علاوہ ملزم سوشل میڈیاپراسلحہ نمائش کی تصاویر اورویڈیوزوائرل کرتا تھا۔