بابر اعظم، ویرات ، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

بابر اعظم، ویرات ، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ  کر ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) مایہ نازقومی بیٹر بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں اور ۔

آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں وہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔عالمی سطح پر ٹاپ رینک پلیئر ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جبکہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے کو انجام دینے کے لیے 95 رنز درکار ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کیے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں