ذیا بیطس مسوڑھوں کی بیماری کا سبب بن سکتی :تحقیق
آرہس(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ذیا بیطس میں مبتلا افراد کو مسوڑھوں کا مرض لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ ذیا بیطس کے مریض جو خون کی چھوٹی شریانوں میں نقص آنے کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کے مسوڑھواں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو ڈائبیٹک ریٹینو پیتھی (ایسی بیماری جو پردہ بصارت کو نقصان پہنچاتی ہے اور نابینا ہونے کا سبب بن سکتی ہے ) میں مبتلا تھے ان کے درمیانے یا شدید نوعیت کے مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات 21فی صد زیادہ تھے جبکہ ڈائبیٹک نیور و پیتھی (ایک بیماری جو اعصاب کو متاثر کرتی ہے ) میں مبتلا افراد کے مسوڑھوں کے شدید مرض میں مبتلا ہونے خطرات 36 فی صد زیادہ تھے ۔ محققین نے 16 ہزار کے قریب ذیا بیطس کے مریضوں کا مطالعہ کیا۔