بارودی مواد برآمدگی ملزم کی ضمانت منظور

بارودی مواد برآمدگی  ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت پر سماعت ۔

عدالت نے ملزم تصور حیات کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کی ۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر جھوٹا الزام لگایا گیا ۔ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی شیخوپورہ میں مقدمہ درج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں