گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر دھمکیاں

گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔

۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مانانوالہ کی رہائشی انعم شہزادی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے رات کی اوقات میں دیوار پھلانگ کر اسے قابو کر لیا گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں