ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،لاکھوں لوٹ لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دران 70شمالی کے قریب توقیر عباس،9جنوبی کے محمد وسیم،ساہی وال کے ۔

قریب محمد کامران،موچیوال کے قرب سجاد حسین،دھریمہ کے قریب محمد اختر،شبیر ٹاؤن کے قریب محمد افتخار سے نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے نقدی و موبائلز چھین لئے ،جبکہ جامع مسجد 33شمالی کے گلہ سے ہزاروں روپے نقدی،چاؤوال سے منور علی کا رکشہ ،مدینہ کالونی سے احمد پرویز،18شمالی سے محمد تنویر،بلاک نمبر10سے حمزہ طارق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے اسی طرح دھوری کے غلام محمد،102شمالی کے ظفر اﷲ ،98شمالی کے سجاداحمد،کوٹمومن کے غلام مرتضیٰ،مٹھہ لک کے محمد یارکے ڈیرہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ملزمان چوری کھول کر لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں