یونیورسٹی کی طالبہ کو گھر جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغواکرلیا

یونیورسٹی کی طالبہ کو گھر جاتے  ہوئے مبینہ طور پر اغواکرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی کی طالبہ کو گھر جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

۔تھانہ گلبرگ کے علاقہ طارق موڑ کے رہائشی حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کہ بیٹی (ع) یونیورسٹی سے گھر واپس آ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم کار سواروں نے اسے زبردستی روک لیا اور اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں