خاتون کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو اپنے ساتھ لیجاکر مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے ایس ایم ڈی کالونی کی رہائشی فائقہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسے نوکری دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا جہاں اسے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیااور بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔