لڑائی جھگڑے ، دھمکیاں دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج

لڑائی جھگڑے ، دھمکیاں دینے پر  متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)لڑائی جھگڑوں کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔چہلیک پولیس کو کرن بی بی نے بتایا ۔۔

کہ ملزم تصور علی نے میری بہن اور بھائی کو جو مجھے لینے آئے ہوئے تھے غلیظ گالیاں دیتے ہوئے گریبان سے پکڑکر مارا پیٹا دریں اثنا ممتاز آباد پولیس کو محمد علی نے بتایا کہ ملزم فیصل اور منا اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی پر تشدد کرتے رہے اور سیدھے فائر کئے جو دیوار پر لگے ،کوتوالی پولیس کو نصیر نے بتایا کہ ملزم کامران وغیرہ نے چھوٹی بہن کے رشتہ سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور تیزاب پھینک کر عورتوں کو دھمکی دی اور گھر حملہ آور ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں