نامعلوم افراد نے گھر سے سودا سلف لینے گئے لڑکے کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے گھر سے سودا سلف لینے گئے لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
۔تھانہ سمن اباد کے علاقہ گلشن گوہر کالونی میں احسان نامی شہری کا بیٹا 14 سالہ فرحان گھر سے سائیکل پر سودا سلف لینے گیا جسے نامعلوم افراد نے گھر واپس آتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کر لیا ۔