غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پر شہری گرفتار

غیرلائسنس یافتہ اسلحہ  رکھنے پر شہری گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیرلائسنس یافتہ اسلحہ رکھنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گیٹاں والا چوک کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی۔۔

 تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جو جانچ کے دوران غیرلائسنس یافتہ نکلا۔ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں