کرائے پر حاصل کی گئی مسافر وین مبینہ طور پر خورد برد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کرائے پر حاصل کی گئی مسافر وین مبینہ طور پر خورد برد کر لی گئی ۔تھانہ سمن آباد کے علاقہ ریڈیکس روڈ پر طاہر علی شاہ نے اپنی وین کرائے پرلگائی۔۔
جس کے طے شدہ کرائے کی ابتدائی طور پر معمول کے مطابق ادائیگی کی جاتی رہی تاہم گزشتہ روز شہری کی جانب سے اپنی گاڑی واپس طلب کرنے پر ملز موں نے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر مسافر وین خورد برد کر لی ۔