مکان پر قبضے کی کوشش میں ناکامی پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

مکان پر قبضے کی کوشش میں ناکامی  پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مکان پر قبضے کی کوشش میں ناکامی پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیدی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یاسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ سبینہ ٹاوّن میں قائم اسکے گھر پر قبضہ کی نیت سے ملزمان کی جانب سے دھاوا بول دیاگیااور بیرونی دیوار سمیت دیگر سامان کوبھی نقصان پہنچایا، بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں