بس نے اڈے کی پرچی لینے والے نوجوان کوابدی نیند سلادیا

بس نے اڈے کی پرچی لینے  والے نوجوان کوابدی نیند سلادیا

گیمبرکینٹ( نمائندہ دنیا)اڈا گیمبر پر تیز رفتار بس نے اڈے کی پرچی لینے والے نوجوان کو کچل ڈالا۔

، نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ڈرائیورگاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ساہیوال تھانہ یوسف والا کے علاقے اڈا گیمبر پرکراچی ٹائم آصف کوچ نے گاڑیوں سے پرچی لینے والے نوجوان عثمان نامین لڑکے کو کچل ڈالا جو موقع پر دم توڑ گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ یوسف والا موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں