چوری کے 100 مقدمات میں ملوث ملزم کی ویڈیو آ گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے پوش علاقوں میں سالہا سال سے چوری کی وارداتیں کرنے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔
ملزم بلال نے چند ماہ میں ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کے 3 گھروں میں کروڑوں مالیت کی چوری کی تھی۔فوٹیج میں ملزم کو منہ پر نقاب چڑھائے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ وہ نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوتا ہے ۔ ملزم بلال کو رات کے وقت ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پر گھروں کی ریکی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ حکام کے مطابق ملزم کو چند روز قبل ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ تفتیش میں مزید وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔