اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو توہین عدالت کا نوٹس

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور  کو توہین عدالت کا نوٹس

دیپالپور(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری ، سٹے کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر عدالت نے نوٹس جاری کیا۔

 ، گزشتہ روز جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد لطیف سمیت بصیرپور بلدیہ کے دیگر دکانداروں کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا اور بصیرپور بلدیہ کے دکانداروں کو کرایہ کی پرانی رسیدیں جاری کرنے کے جکم عملدرآمد کی ہدایت کی۔ بصیرپور بلدیہ کے دکانداروں کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔،لاہور ہائیکورٹ نے بصیرپور بلدیہ کی دکانوں کے کرایوں اور الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں