رواں سال : 1374 کلاشنکوف، 35507 پستول برآمد

رواں سال : 1374 کلاشنکوف، 35507 پستول برآمد

لاہور ( کرائم رپورٹر) پولیس ٹیمیں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

جس کے دوران پولیس ٹیموں نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزموں کے قبضہ سے 1374 کلاشنکوف، 35507 پستول، 2964 بندوق، 2635 رائفل، 629 ریوالور برآمد کر لئے ، ملزموں سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ صوبائی دارالحکومت میں 120 کلاشنکوف، 7617 پستول، 529 رائفل، 289 بندوق ، 72 ریوالور، 43 ہزار گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ۔ آئی جی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزموں کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے ، اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے ، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں