4 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

4 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 4منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 30 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ جھنگ بازار پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر مجموعی طورپر 46 لٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر 1590 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں