نوسرباز نے خاتون سے ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیا لئے

 نوسرباز نے خاتون سے ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آئی خاتون کو جھانسہ دیتے ہوئے نوسرباز ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیا کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازارکے علاقے کارخانہ بازار میں اصغر نامی شہری کی اہلیہ خریداری میں مصروف تھی کہ نامعلوم نوسرباز نے اسے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی ساڑَھے تین لاکھ روپے ہتھیالی اور موقع سے فرارہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں