گلشن اقبال میں نوجوان کے قتل کی فوٹیج منظر عام پرآگئی

گلشن اقبال میں نوجوان کے  قتل کی فوٹیج منظر عام پرآگئی

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) گلشن اقبال میں نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں موٹرسائیکل سوار قاتل نے احسان علی سے سلام کیا اور بات کی۔

سی سی ٹی وی قاتل نے احسان علی سے مبینہ طور پٹرول مانگا۔ احسان علی پلاسٹک کی بوتل میں اپنی موٹرسائیکل سے بیٹھ کر پٹرول نکالتا ہے ،قاتل پٹرول نکالتے ہوئے احسان کے سرپر پستول لگا کر گولی ماردیتا ہے ،مقتول احسان علی نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹک شاپ بنا رکھی تھی، احسان کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں