سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایکشن ان فٹ غاریوں کے مالکان کو جر مانے

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ایکشن ان فٹ غاریوں کے مالکان کو جر مانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں راشد نے رات گئے شاہرات پر دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے والی مزید5 وہیکلز بند اور ۔

23 کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وکس سٹیشن ریفرکرادیا۔انہوں نے ٹریفک پولیس اورموٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ مختلف شاہرات پر وہیکلز کو چیک کیا اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر وہیکل چلاکر سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کے مالکان کو موقع پرایک لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دوران چیکنگ 89 وہیکلز کی انسپکشن کرکے 27 کے چالان کئے اور اوورچارجنگ،روٹ پرمٹ نہ ہونے ،ایل پی جی گیس سلنڈرکی حامل، ایکسل لوڈمینجمنٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں