بچوں کے لیے بنایا گیا خاص سمارٹ فون متعارف

بچوں کے لیے بنایا گیا خاص سمارٹ فون متعارف

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون بچوں کے لیے پہلی بار متعارف کرا دیا گیا۔

امریکی کمپنی کے مطابق یہ سیٹ اپ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل فراہم کرتا ہے جو بالکل سادہ موبائل فون (جن کو وہ شاید پسند نہ کریں) یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن میں حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے ، سے بہتر ہے ۔پِن وہیل ڈیوائسز والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین کر سکیں۔ پِن وہیل کا کہنا ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو بدل سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو ان لاک کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں