دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،امریکا
واشنگٹن(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان میں دہشتگرد انہ حملو ں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستانی عوام نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔۔۔
اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا پاکستانی عوام کے خلاف سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے دہشتگردوں کاکوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں ، ہمارے دل دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا امریکا میں سکھ شہریوں کولاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے ، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پربھارت سے جواب لیاجارہاہے ۔میتھیو ملر نے کہا حماس امریکی شہریوں کے قتل اور یرغمال بنانے کے جرم میں ملوث ہے اس لیے یہ رہنما جہاں بھی ہوں ہمارے حوالے کیے جائیں۔