شعیب اختر کی ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر بورڈ پر تنقید

 شعیب اختر کی ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر بورڈ پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ بورڈ کی جانب سے اس تجویز کی عوامی قبولیت سے بہت پہلے ہی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔ شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں پی سی بی کی صورتحال سے نمٹنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے دلیل دی کہ مذاکرات میں پاکستان کا مؤقف مضبوط ہونا چاہیے تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ "پی سی بی ریونیو اور میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھنے میں درست تھا، لیکن انہیں ریونیو میں سے زیادہ حصہ مانگنا چاہیے تھا۔ اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھا تو پاکستان اس سے بہتر معاہدے کا مستحق تھا۔ شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی عوامی قبولیت سے قبل ہی ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کر چکا تھا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پی سی بی کی مزاحمت زیادہ تر دکھاوے کے لیے دکھائی دیتی ہے جب کہ شرائط پہلے سے طے شدہ تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں