قائداعظم ٹرافی،پشاور کے پہلی اننگز میں 293 رنز

قائداعظم ٹرافی،پشاور کے پہلی اننگز میں 293 رنز

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے دوسرے میچ کے پہلے دن پشاور نے لاہور وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر293 رنز بنالیے ۔۔

۔پہلے دن کے کھیل کی خاص بات معاذ صداقت کی 95 اور زبیر خان کی71 رنز کی عمدہ اننگز تھیں۔ایبٹ آباد سٹیڈیم میں چار روزہ میچ میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر پشاور کو بیٹنگ دی۔ معاذ صداقت نے نسیم شاہ، احمد بشیر اور عبید شاہ پر مشتمل بالنگ اٹیک کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی تاہم وہ صرف5 رنز کی کمی سے اس ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری مکمل نہ کرسکے ۔معاذ کے آئوٹ ہونے کے بعد زبیرخان کے 11 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی وجہ سے پشاور کو اپنی پوزیشن بہتر کرنے کا موقع مل گیا۔انہوں نے محمد حارث کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں97 رنز کا اضافہ کیا۔محمد حارث 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔لاہور وائٹس کی طرف سے احمد بشیر اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ قائداعظم ٹرافی کے سہ فریقی مرحلے کے پہلے میچ میں سیالکوٹ نے پشاور کو اننگز اور57 رنز سے شکست دی تھی۔27 دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے میچ میں سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ سہ فریقی مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں