رینیگڈز کی پہلی بار ویمن بگ بیش لیگ میں ٹائٹل فتح

 رینیگڈز کی پہلی بار ویمن بگ بیش لیگ میں ٹائٹل فتح

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)میلبورن رینیگڈز کی خواتین ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمن بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میلبورن رینیگڈز کی ویمنز ٹیم نے ویمنز بگ بیش لیگ کے فائنل میچ میں برسبین ہیٹ کی ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی۔میلبورن رینیگڈز کی ٹیم نے پہلے کھیل کر 141 رنز بناکر برسبین ہیٹ کو میچ میں کامیابی کے لئے 142 رنز کا ہدف دیا لیکن بارش کے باعث بعد میں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت دوسری اننگز کو 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور برسبین ہیٹ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 98 رنز کا ہدف ملا جس کو حاصل کرنے کی کوشش میں برسبین ہیٹ کی ٹیم 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بناسکی۔ ہیلی میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں