جبری فیصلے مسلط کیے جانے سے معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ،کاشف چودھری
سکھر(این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں، بیوروکریٹس اور نااہل افسران کی جانب سے جبری فیصلے مسلط کیے جانے کی وجہ سے معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے ۔
تاجروں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 45 اقسام کے ٹیکسز کی ادائیگی کے باوجود بھی تاجر برادری بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ، امن و امان کے قیام، انفرااسٹرکچر کی بہتری ، تجارتی مارکیٹوں اور بازاروں کی حالت زار، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔