چیمپئنز ٹرافی : پاکستان کے فارمولے پر بھارتی جواب کا انتظار

چیمپئنز ٹرافی : پاکستان  کے  فارمولے  پر  بھارتی  جواب  کا  انتظار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ۔

محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کو پارٹنر شپ فارمولا دیا ہے ، آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ کی رضا مندی کے بعد فارمولے کا اعلان کرے گی۔پی سی بی کے مجوزہ فارمولے کے مطابق ٹرافی کے بھارتی میچز دبئی میں ہوں گے ، بھارتی ٹیم کے سیمی فائنلز اور فائنل کی صورت میں میچز دبئی میں ہوں گے ۔پارٹنر شپ فارمولے کے مطابق بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو فائنل اور سیمی فائنلز پاکستان میں ہوں گے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے اپنے تمام میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے گی، پی سی بی نے فارمولے پر کم سے کم تین سال تک عملدرآمد کی شرط رکھی ہے ۔دوسری طرف چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے ۔وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں