ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او کو سربراہ محکمہ تعلیم نامزد کر دیا

 ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی  ای او کو سربراہ محکمہ تعلیم نامزد کر دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمہ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا۔۔

۔ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں