دبئی:صرف 500 درہم میں چمچماتا ٹیسلا سائبر ٹرک
دبئی(نیٹ نیوز)چوبیس قیراط کے اصلی سونے کی سنہری چمچماتی گاڑی کی دبئی میں نمائش کی گئی۔ یہ آئیکونک گاڑی اپنے مستقبل کے ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔
ٹیسلا کمپنی کی گولڈ پلیٹڈ الیکٹرک گاڑی دبئی کے مشہور سونے کی مارکیٹ میں قرعہ اندازی کے لیے رکھ دی گئی ہے ۔14 نومبر سے 29 دسمبر تک 500 درہم کی خریداری کرنے والا ہر فرد قرعہ اندازی میں شمولیت کا اہل ہوگا۔سونے کی کار جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان 29دسمبر کو کیا جائے گا۔ سونے کی اس چمچماتی گاڑی کی اصل قیمت تو نہیں بتائی گئی لیکن ایک برانڈ نئی بغیر سونے کی پلیٹنگ والی کار لگ بھگ 4 لاکھ 90 ہزار امارتی درہم میں مارکیٹ میں ملے گی۔