پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں۔
50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی فضائیہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا جس کا اعتراف بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے جس سے ہمیں خطرات ہیں اور ہم نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا چین کی امداد اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان کی بحری فوج کی صلاحیتیں مضبوط ہورہی ہیں۔