معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو زخمی کردیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ 251 رب میں اعجاز حسین کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے۔۔۔
بعد ملزم احسن اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیاں نکال لایا اور شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،حالت غیر ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔