چیمپئنز ٹرافی:بھارت کا پاکستان کی تجویز نہ ماننے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی:بھارت کا پاکستان کی تجویز نہ ماننے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کا پاکستان کی تجویز نہ ماننے کا امکان ہے ۔

پاکستان نے 3سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویز دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کی آفر ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویز دی ہے ، بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے ۔ ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے ، پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے ، تحریری گارنٹی نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، پاکستان کی تجاویز زیرِ غور ہیں ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا۔ تجاویز پر اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں