کپاس کی پیداوار 55 لاکھ گانٹھوں تک محدود رہنے کی توقع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تین پندرھواڑوں کے دوران گزشتہ سال کے انہی تین پندھرواڑوں کے مقابلے میں کپاس کی ملکی پیداوار غیر متوقع طور پر ریکارڈ 22 فیصد زائد آنے کے بعد۔۔۔
رواں پندھرواڑے کے دوران کپاس کی پیداوار میں دوبارہ کمی کے باعث کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار جو قبل ازیں 60 لاکھ گانٹھ تک تصور کی جارہی تھی وہ اب 55/56 لاکھ گانٹھ سمجھی جا رہی ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے کپاس کے مجموعی ملکی پیداواری اعداد و شمار کے مطابق 30 نومبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 51 لاکھ 91 ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے تک 24 لاکھ 60 ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 27 لاکھ 31 ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 34 اور 32 فیصد کم ہے۔