مقبوضہ کشمیر:جموں میں بی ایس ایف کے مزید 2ہزار اہلکار تعینات

مقبوضہ کشمیر:جموں میں بی ایس ایف کے مزید 2ہزار اہلکار تعینات

جموں (اے پی پی)بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے جموں خطے میں بارڈر سکیورٹی فورس کی دو اضافی بٹالین تعینات کردی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق 2ہزار سے زائد بی ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد حالات معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوؤں کی نفی ہے ۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ خطے میں بی ایس ایف کی بڑھتی ہوئی موجودگی مقبوضہ علاقے میں جذبہ آزادی کو دبانے میں بھارت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں