فون کالز اور میسج پر خاتون کو دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج

فون کالز اور میسج پر خاتون کو دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو فون کالز اور میسج پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ناصر نگر کی رہائشی فرزانہ نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے اسے فون کالز اور میسجز پر ہراساں و پریشان کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں