شہری پر تشدد کا واقعہ، بلی چوری کا الزام
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو کے علاقے میں بلی چوری کے الزام پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ٹنڈ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق، شہری دانش نے محلے کی ایک بلی اٹھائی اور بعد میں واپس کردی، لیکن رنجش کی بنیاد پر صائم اور احمد نامی افراد نے دانش کو حمام لے جا کر اس کی زبردستی ٹنڈ کر دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔