ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو 4بچوں سمیت اغواکرلیا
ڈسکہ ،موترہ(نا مہ نگار ) اغوا کے واقعات میں سابق شوہرنے خاتون اور نامعلوم افراد نے ماں کو 4بچوں سمیت اغواکرلیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کا رمضان گزشتہ روز ڈیوٹی سے گھرواپس آیاتواس کی بیوی اور بچے گھرمیں موجودنہ تھے ۔۔
تلاش شرو ع کی تو معلوم ہواکہ بیوی اور بچوں کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔موضع ترسیکہ کے صابر کی ہمشیرہ کی شادی زاہد کیساتھ ہوئی تھی جس نے طلاق دے دی تھی، گزشتہ روز وہ بجوات گیاہواتھاکہ اس کو والدہ نے کال کرکے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ گھرسے غائب ہے اور پانچ ہزار روپے بھی موجود نہیں، پولیس کو درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ کو سابق شوہر زاہدنے اغوا کیا ہے ۔