انسداد ڈینگی اقدامات نہ کرنے پر 212 افراد کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرکی صدارت میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ایک ہفتہ کی پراگریس کا جائزہ لیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انسدادی اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر دو ہفتوں میں 212 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسدادی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھیں۔اجلاس میں ضلعی افسروں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔