ماموں کانجن:اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر کا دورہ گرانفروشی پر دکانداروں کو جرمانے
ماموں کانجن( نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ میڈیم ازکا سحر نے ماموں کانجن کا سرپرائز وزٹ کیا دوران وزٹ گراں فروشی کرنے والے۔
دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے مختلف ہوٹلوں کو بھی چیک کیا گیا جہاں پر روٹی کا وزن اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی نائب تحصیلدار ماموں کانجن انور گجر اور میونسپل کمیٹی اور مارکیٹ کے عملہ نے سرکاری جگہ پر سبزی منڈی لگوانے کیلئے مختلف جگہوں کا دورہ بھی کروایا ۔