کوریئر کمپنی کے درجنوں پارسل چوری کرنیوالے ملازم پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کوریئر کمپنی کے درجنوں پارسل ڈلیوری کے بجائے چوری کرنے والے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ کینال روڈ پر کوریئر کمپنی کے منیجر محمد ارسلان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فیضان نامی ڈلیوری رائیڈر نے مختلف اوقات میں شہریوں کے 39 پارسل دیئے گئے پتہ پر پہنچانے کے بجائے چوری کر لیے ۔