ون ویلنگ کرنے پرموٹرسائیکل سوار2منچلے حوالات بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے 2 افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے چناب چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا۔ جو ون ویلنگ کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرہ بنے ہوئے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔