لین دین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، نو جوان لہو لہان

لین دین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، نو جوان لہو لہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لین دین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 226 رب میں امداد علی نے ادھار دی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم امجد نے اسے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں