چوری کی جھوٹی اطلاع،شہری پر مقدمہ،گرفتار کر لیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پولیس کو چوری کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری محمدسلطان قانون کی گرفت میں آ گیا۔ نورپورتھل پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد سلطان نے نورپورتھل پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کی سفید رنگ کی کار چوری ہوگئی ہے اطلاع ملتے ہی جب پولیس وہاں پہنچی اور چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم سلطان کا چک نمبر29 ایم بی کے اختر اوڈ کیساتھ لین دین کا تنازعہ تھا اور کار وہ لے کر گیا ہے ۔